دنیا

عراق و شام میں سرگرم تکفیری دہشتگرد ٹولہ داعش نے فٹبالر میسی کو جنوبی امریکا کا امیر مقرد کردیا

mesiعراق و شام میں دہشتگردی میں سرگرم تکفیری ٹولہ داعش نے ارجنٹائن کے سٹار سٹرائیکر لیونل میسی کو ایران کے خلاف گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کو انعام کے طور پر انہیں جنوبی امریکا اور اردگرد کے علاقے میں داعش کا امیر مقرر کرتی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں ایران اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیمیں علامی مقابلے مں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے لیجنڈکھلاڑی لیونل میسی نے کھیل کی 90 منٹ میں ایران کے خلاف گول کرکے ارجنٹائن کو اہم میچ میں فتح دلائی تھی ۔اس کامیابی پر دہشتگرد تکفیری ٹولہ داعش نے ٹوئٹر پر ۔داعش نیوز ہینڈل کے زریعے میسی کو مبارک باد دی جس کے بعد یہ خبر پوری دنیا میں جنگل ی آگ کی طرح پھیل گئی ۔اسے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت ایران میں طلباء کی نمائندہ خبر رساں ایجنسی ایسنا نے بھی اپنی سائٹ پر جاری کیا ۔داعش کی مبینہ ٹویٹ مین کہا گیا تھا کہ داعش لیونل میسی کو ایران کے خلاف گول کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور انعام کے طور اسے جنوبی امریکااور ارگرد کے علاقے مین داعش کا امیر مقرر کرتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button