برطانيہ ميں مقيم عراقيوں کا لندن ميں داعش کے خلاف مظاہرہ

25 جون, 2014 09:06

london iraqلندن کے علاقے ويسٹ منسٹر ميں ہونے والے مظاہرے ميں برطانيہ ميں مقيم عراقيوں کي بڑي تعداد نے شرکت کي –

مظاہرين نے داعش کے حملوں کو عراق ميں مذہبي اختلاف کا رنگ دينے کي مغربي حلقوں کي کوشش کي مذمت کي – اس مظاہرے ميں شريک عراقيوں نے اعلان کيا کہ عراق ميں شيعہ، سني، کرد اور عيسائي سب متحد ہيں اور ان ميں آپس ميں کوئي اختلاف نہيں ہے –

مظاہرين کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کا تعلق کسي بھي مذہبي فرقے سے نہيں ہے بلکہ يہ تکفيري دہشتگرد گروہ پوري عراقي قوم کا دشمن ہے – مظاہرين کا کہنا تھا کہ ہم دنيا کو بتانا چاہتے ہيں کہ امريکا، اسرائيل، قطر اور سعودي عرب انتہا پسند دہشتگرد گروہوں کے ذريعے ہمارے ملک کو ختم کرنا چاہتے ہيں –

مظاہرين نے اسي طرح عراق سے متعلق خبروں کےتعلق سے بي بي سي کے طرز عمل پر بھي اعتراض کيا اور کہا کہ بي بي سي عراق کي خبريں تحريف کرکے پيش کررہا ہے –

مظاہرين کا کہنا تھا کہ بي بي سي يہ نہيں دکھاتا کہ داعش کے دہشتگرد کس طرح عراقي عوام کا قتل عام کرتے ہيں – ياد رہے کہ عراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے بھي اپنے ملک کے موجودہ بحران ميں سعودي عرب اور قطر کا ہاتھ بتايا ہے

9:15 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔