دنیا

مجلس علمائے ہند کی جانب سے عراق میں داعش کی جارحیت کی مذمت

hindمجلس علمائے ہند کے سکریٹری مولانا سید جلال حیدر نقوی نے عراق میں بے گناہ عوام منجملہ عورتوں اور بچوں کے قتل عام سے متعلق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے ارنا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے جارحانہ اقدامات سے پورے علاقے میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور اس کے یہ اقدامات، عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ مولانا سید جلال حیدر نقوی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ دہشتگرد گروہوں کے غیر انسانی اقدامات کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہو ورنہ بدامنی کا دائرہ عالمی سطح پر پھیلتا چلا جائے گا۔ مجلس علمائے ہند کے سکریٹری نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض پر عمل کرتے ہوئے عراق میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے اور بے گناہوں کا قتل عام رکوائے۔ انھوں نے عراق کے مظلوم عوام کیلئے ہندوستان کے عوام کی ہمہ جانبہ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہندوستان کے عوام، عراق میں مقدس و مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے اپنے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔ مولانا سید جلال حیدر نقوی نے ہندوستان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں بےگناہوں منجلہ عورتوں اور بچوں کی خونریزی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ تکفیری دہشتگرد، جنھیں شام میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب اور غاصب صیہونی حکومت کی ہمہ جہتی حمایت و تعاون سے اپنی شکست کا انتقام، عراق کے مظلوم عوام سے لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button