دنیا

ایران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے پر اتفاق رائے

british iranایران میں برطانوی سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے پر اتفاق رائےرپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن عوض حیدر پور نے ، برطانیہ کی جانب سے 2011 میں ایران کے سنٹرل بینک پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف طلباء کے احتجاج کے بعد ، تہران میں برطانوی سفارتخانہ بند ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں برطانوی سفارتخانہ کھولے جانے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے ۔ حیدر پور نے مزید کہا کہ 2011 میں ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا تھا کہ جس کی رو سے حکومت کو برطانیہ کے ساتھ تعلقات میں کمی لانے کی اجازت دی گئ تھی البتہ اس مسئلے کا سفارتخانے کے بند ہونے سے کوئی تعلق نہيں ہے ۔ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالسیی کمیشن کے رکن نے ایران اور برطانیہ کے روابط میں بہتری کے امکان کے بارے میں کہا کہ اگر یہ ملک نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو ایران اس کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے 30 نومبر 2011 کو لندن میں اسلامی جمہوریۂ ایران کا سفارتخانہ بند کردیا تھا کہ جسے ماہرین نے ایک عجلت پسندانہ اقدام قراردیا تھا ۔برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں تجویز پیش کی ہے کہ دونوں ملک اپنے اپنے دارالحکومتوں میں غیر مقیم ناظم الامور کا تعین کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button