دنیا

لندن، غلط رپورٹنگ پر عراقی شہریوں کا BBC کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

london8پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بی بی سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی شہریوں نے عراق کی صورتحال پر بی بی سی کی جانب سے حقائق سے عاری رپورٹنگ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی بی سی عراق میں القائدہ کی ذیلی نتظیم داعش کو سنی لیبل دے رہا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایک تکفیری گروہ ہے جسکا سنی مکتب فکر سے کوئی تعلق نہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس داعش نامی تکفیری جماعت کو بنیادی طور پر پورپ اور عرب دنیا نے اپنے مقاصد کے لئے پیدا کیا ہے،جبکہ عراقیوں سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظاہرین نے برطانوی نیوز ادارے بی بی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق کی صورتحال کے حوالے سے حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کرے۔ انہوں کہا کہ ادارہ اس بات کو بھی بتائے کہ عراق کے مغربی صوبہ انبار اور بصرہ شہر کے سنی قبائل عراقی آرمی کے شانہ بشانہ لڑرہے ہیں۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "بی بی سی اپنے حقائق کو درست کرو، عراقی دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں” مظاہرے کے منتظم علی حلی نے کہا کہ "ہم برطانوی شہری ہیں اور ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہم نے بی بی سی کو سنا جو کہتا ہے کہ عراق میں شیعہ سنی مسئلہ ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بی بی سی اپنی معلومات درست کرے، یہ فرقہ وارنہ جنگ نہیں بلکہ مسلمانوں کی شدت پسندوں کے ساتھ جنگ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button