دنیا

آیت اللہ سیستانی کا فتویٰ عقل و منطق کی بنیاد پر استوار ہے: بان کی مون

ban k monاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں اہل تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے عراق کو بچانے اور دھشتگرد گروہوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کے سلسلے میں دئے گئے فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے ایک مناسب اقدام قرار دیا۔
انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا: یہ بیان عقل و منطق کی بنیاد پر استوار ہے۔
انہوں نے داعش کے ہاتھوں عام لوگوں کا قتل عام کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس تکفیری گروہ کی نابودی کی تمنا کی۔
بان کی مون نے عراق میں آیندہ پیش آنے والی فرقہ واریت کی نسبت بھی اظہار تشویش کیا۔
واضح رہے کہ عراق میں تکفیری ٹولے داعش کے ذریعے بعض شہروں پر حملہ کئے جانے کے بعد آیت اللہ سیستانی نے جہاد کفائی کا فتویٰ صادر کر کے عراقی عوام کو اپنے ملک کا دفاع کرنے کی طرف دعوت دی جس کے بعد لاکھوں عام افراد نے اسلحہ اٹھا کر داعش کا مقابلہ کرنا شروع کر دیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button