برطانیہ سے سینکڑوں دہشتگرد عراق میں القاعدہ کی ذیلی شاخ داعش میں شامل ہونے کا انکشاف

شام کی طرح برطانیہ سے سیکڑوں انتہا پسند عراق جاکر بھی دہشتگردی میں ملوث ہوگئے ہیں۔خدشہ ظاہرکیاجا رہاہے کہ وطن لوٹ کریہ دہشتگردبرطانیہ میں بھی کارروائیاں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے 5سو سےزائد دہشتگردشام جا کر القاعدہ کے ساتھ لڑرہے تھے اوران میں سے زیادہ ترممکنہ طورپرعراق منتقل ہوگئے ہیں ۔شام میں دہشتگردی یا اسکی تربیت لےکرکئی برطانوی واپس بھی لوٹےہیں ۔سائوتھ آل کےعمران خواجہ کوآج ہی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں اولڈبیلےکورٹ نے اسکا ستائس جون تک ریمانڈدیدیاہے۔








