افغانستان کے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا الزام

28 اپریل, 2014 08:38

2014 afghaniافغانستان کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا ہے۔ افغانستان کے امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے تقریبا تمام امیدواروں نے اس بات کا الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں دھندلی ہوئی ہے اور اس قسم کا اس طرح سے لگایا جانے والا الزام، اس ملک کیلئے خوش آئند نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے دور میں بھی اگر اسی طرح کا الزام عائد کیا گیا تو افغانستان کے حالات بہت زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔ رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ سنہ دو ہزار نو کے انتخابات میں بھی دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور دس لاکھ ووٹوں کو مسترد کردیاگيا تھا جس پر احتجاج کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کے دوسرے دور کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

8:56 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔