دنیا

افغانستان، طالبان گروہ کے دسیوں افراد ہلاک و زخمی

afghanistan ttpافغانستان کے دار الحکومت کابل کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں طالبان گروہ کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کے آپریشن میں اس گروہ کے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کابل کے مشرق میں واقع صوبے لغمان کے پولیس ترجمان سرحدی زواک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ النگار کے علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں طالبان گروہ کے سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اس گروہ کا ایک اہم کمانڈر عمری بھی شامل ہے۔اس آپریشن کے دوران طالبان گروہ کے چار افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ افغان پولیس کے دو اہلکار بھی مارے گئے۔ادھر کابل کے شمال مشرق میں واقع صوبے کاپیسا کے پریس شعبے کے انچارج ہمایوں رشیدی نے اعلان کیا ہے کہ کاپیسا میں تکاب کے علاقے میں افغان اور غیر ملکی فوجیوں کے آپریشن میں مولوی محمد نبی، قاری ذبیح اللہ اور مولوی ظاہر نامی تین اہم طالبان ارکان سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ افغان و غیر ملکی فوجیوں کو کوئي نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ طالبان نے ابتک اس خبر کے بارے میں اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button