افغانستان، امریکی ہوائي حملہ کی مذمت

16 اپریل, 2014 09:18

kirzaiافغانستان کے صدر حامد کرزئي نے اپنے ملک پر ہونے والے امریکی ہوائي حملہ کی مذمت کی ہے۔ذرائع کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے منگل کے روز افغانستان کے مشرق میں ہونے والے امریکی ہوائي حملہ کی مذمت کی جس کے نتیجے میں تین افراد منجملہ ایک عورت اور دو بچے مارے گئے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق یہ امریکی ہوائي حملہ صوبۂ خوست کے ایک گاؤں پر ہوا جو دارالحکومت کابل سے تقریبا 220 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ان ذرائع کے مطابق صدر حامد کرزئی نے اس امریکی حملہ کو دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی قراردیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی۔

10:59 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔