دنیا

ہندوستان ميں پارلمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز

india voteہندوستان کی چار ریاستوں میں انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 7 نشستوں کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے ۔ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں آسام کی 3، گووا کی 2 اور سکم اور تری پورہ کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ ان نشستوں پر کل ، 74 امیدوار مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ 50 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔دوسری جانب کانگریس کے سینیر رکن کپل سبل نے ہندوستان کے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ وہ بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کے خلاف ایکشن لے کیونکہ انہوں نے اپنی ازدواجی حیثیت کے حوالے سے حقائق کو چھپایا تھا۔اسی حوالے سے راہل گاندھی نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو پارٹی خواتین کے تحفظ کے بلندبانگ دعوے کررہی ہے دوسری جانب ان کے اپنے رہنما مودی کو، اپنی بیوی کا نام بتانے میں کئی الیکشنز لگ گئے۔ دوسری جانب بی جے پی کے رہنما اور وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی نے چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ان انتخابات میں کانگریس 100 سیٹیں بھی حاصل نہیں کرپائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button