دنیا

انتخابات میں دھاندلی کی ہزاروں شکایات

voteافغانستان میں انتخابی نتائج میں شکایات کی تحقیقات کے کمیشن نے کہا ہے کہ اس ملک کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے انتخابی نتائج میں شکایات کی تحقیقات کے کمیشن کے چیئرمین "عبدالستار سادات” نے آج کابل میں پریس کانفرنس میں افغانستان کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکوک ووٹوں کو رائے شماری میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کمیشن نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تین ہزار سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے نشاندھی ہوتی ہے کہ آٹھ صدارتی نامزد امیدواروں میں سے عبداللہ عبداللہ ، زلمی رسول اور اشرف غنی احمد زئی سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 24 اپریل اور حتمی نتائج کا اعلان مئی کے مہینے کے وسط میں کیا جائے گا۔ اگر نامزد صدارتی امیدوار پچاس فیصد آراء حاصل کرنے میں ناکام رہے تو یہ انتخابات دوسرے مرحلے میں چلے جائینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button