دنیا

برطانوی وزیر دفاع کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

arbiaبرطانیہ کے وزیر دفاع نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اخبارات کے مطابق برطانوی وزیر دفاع فلیپ ہامنڈ نے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبد العزیز، وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔ سلمان بن عبد العزیز اور برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات میں خطے کے حالات اور علاقائی اور بین الاقومی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب خطے کے ممالک اور بین الاقوامی سظھ پر سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک ہے۔ ملک میں ٹیکنالوجی اور متخصص افراد نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں اسلحے کی ایک بڑی مقدار گوداموں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ جبکہ سعودی عرب کے دو نزدیکی دوست ممالک امریکہ اور برطانیہ اس وقت دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے بیوپاری ہیں جو سعودی عرب کو اس کی خواہش کے مطابق اسلحہ فروخت کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button