دنیا

آذربائیجان: وہابیت سے اظہار برائت

azharbai janجمہوریہ آذربايجان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہزاروں آذری شہریوں نے وہابیت سے برائت کا اظہار کرکے صحیح عقائد کا اقرار کرلیا ہے۔ ارنا نے باکو کے اخبار گوندم کےحوالے سے رپورٹ دی ہےکہ باکو میں واقع قرہ باغ کے مشفق آباد علاقے میں بارہ ہزار وہابیوں میں سے گیارہ ہزار سات سو افراد نے وہابی عقائد سے برائت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو وہابیت سے نجات دینے کا اعلان کیا ہے۔ باکو کے اخبار گوندم کی رپورٹ کے مطابق یہ سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے اور لوگ وہابیت سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں جمہوریہ آذربائجان میں لوگ انتھا پسندی سے بھی دستبردار ہورہے ہیں۔ جمہوریہ آذربائجان کے ذرائع نے خبردی تھی کہ حکومت نے مشفق آباد میں وہابیوں کی مسجد میں تالا لگا دیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی ایشیا کے ملکوں میں سرکاری حکام اور وہابی دھڑوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button