دنیا

امریکہ کیجانب سے شامی باغیوں کو تربیت دینے اور ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کا فیصلہ

syria456امریکی فوجی ذرائع کے مطابق اوبامہ انتظامیہ شام کے باغیوں کو صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی بڑھائے گی، تاہم باغیوں کو زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل فراہم نہیں کئے جائیں گے۔ امریکی حکومت نے باغیوں کو جنگی تربیت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فوج اردن کے سرحدی علاقے میں باغیوں کو ٹریننگ دے گی۔ شام میں گذشتہ چار سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران ایک لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button