دنیا

غیر ملکی فوجیوں کا تعاون نہیں چاہۓ

wazird difaافغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سلسلے میں اس ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے تعاون کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے آج کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر قابو رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہاکہ اگرچہ غیر ملکی فوجیوں نے صدارتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی فراہم کرنے کے لۓ اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن ابھی تک ہمیں اس تعاون کی ضرورت محسوس نہیں ہوئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button