دنیا

ہندوستان کا میزائلی تجربہ

india mezailہندوستان نے دو ہزار کلو میٹر کی دوری تک مار کرنے والے اپنے جوہری بلاسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق ہندوستان کی فوج کی جانب سے یہ تجربہ سمندر میں کیا گیا۔خلیج بنگال میں سمندر سے فضا میں مار کرنے کے حوالے سے، تجربہ کئے جانے والے اس میزائل کو زمین سے فضا میں مار کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر اپنے ملک کی فوج کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس تجربے سے ہندوستان جوہری آبدوز سے میزائل داغنے کی وہ صلاحیت بھی پیدا کرسکتا ہے جو اس وقت صرف امریکہ، فرانس، روس اور چین جیسے ملکوں کے پاس موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button