دنیا

ملایشین طیارے کا قصہ تمام

malisyan planملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا ہے طیارے میں موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ وزیراعظم نجیب رزاق کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحر کے وسط میں تھی، طیارے میں سوار افراد کے لواحقین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، مسافروں کے اہل خانہ کو مزید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ملیشین ائیرلائنز کا طیارہ، ایم ایچ 370 ، کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوا تھا جس میں ،239 مسافرسوار تھے یہ طیارہ مسافروں کو لیے 8 مارچ اور 9مارچ کی درمیانی شب ملیشیا اور ویتنام کی سرحد پر پہنچا ۔پائلٹ نے شب بخیر کہا لیکن اس کے بعد خیر کی کوئی خبر نہیں آئی اور طیارہ غائب ہوگیا۔ بالآخرسولہویں دن ملیشیا کے وزیراعظم نے اعلان کردیا کہ بدقسمت طیارہ بحر ہند میں آسٹریلوی شہر پرتھ کے مغرب کی جانب گر کر تباہ ہوگیا ہے اورسیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق یہی تھی وہ جگہ جس کے سگنلز آخری بار8بج کر 10منٹ پر سیٹلائٹ کو ملے اوریوں 239مسافروں کا سفراور ان کے لواحقین کا انتظار سب کچھ تباہی پر ختم ہوگیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button