دنیا

روس و ہندوستان،ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے سمجھوتے پر عنقریب دستخط

india ross1ہندوستان اور روس آئندہ ہفتے دو ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے سمجھوتے پر دستخط کرنے والے ہيں ۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس کی ایٹمی کمپنی روس ایٹم، ہندوستان کے كڈنكلم ایٹمی بجلی گھر کے تیسرے اور چوتھے ری ایکٹر کی تعمیر کے سلسلے میں معاہدے کے لئے تیار ہے اور مارچ کے آخر تک اس معاہدے پر دستخط کا امکان ہے . روس ایٹم کمپنی کے ایک ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ موجودہ وقت میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے اور مارچ کے آخر سے پہلے اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے . ہندوستان اور روس کے درمیان جوہری توانائی میں تعاون سے متعلق ایک روڈ میپ کے تحت ہندوستان میں مجموعی طور 15 جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کی جائے گی اور صرف كڈنكلم ایٹمی بجلی گھر کے احاطے میں 4 سے 8 ریکٹر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ہندوستان اور روس نے پانچ سال پہلے بھی دو ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button