دنیا

سعودی عرب کی پالیسیوں پر ایک ہندوستانی رہنما کی تنقید

jamat islami hindجماعت اسلامی ہند کے رہنما جلال الدین عمری نے مصر کی اخوان المسلمین کو دہشتگرد گروہ قرار دینے سے متعلق سعودی عرب کے اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔ انھوں نے آج ایک بیان میں مصر کی اخوان المسلمین کو مصر اور دنیائے عرب میں ایک موثر تحریک قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کی پالیسیاں، پورے عالم اسلام کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ جلال الدین عمری نے سعودی عرب کی اس قسم کی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند، سعودی عرب سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں وضع کرے جو مسلمانوں کے مفادات کی ضمانت فراہم کرسکیں۔ جماعت اسلامی ہند کے رہنما نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمین، الیکشن کی بنیاد پر اقتدار میں آئی تھی۔ انھوں نے مصر کی موجودہ صورت حال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button