دنیا

ہندوستان، طالبان کو کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیں گے

india ttpذرائع کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اگر ان کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ ان ذرائع کے مطابق ہندوستان کی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کا کشمیر میں داخل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اگر طالبان نے ایسی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل گریت سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے دوران دراندازی کے واقعات بڑھے ہیں اور یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہو تاہم ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج مکمل طور پر تیار ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کی فوج کے اس عہدیدار کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ اس ملک کے زیرانتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسیز اور بقول ہندوستان، مسلح دراندازوں کے درمیان جھڑپیں معمول کے واقعات میں تبدیل ہوچکی ہیں اور اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز کی مختلف کاروائیوں کے باوجود مسلح افراد کا ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہونےجاری سلسلے کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button