دنیا

میانمار میں صحافیوں پر مقدمہ

jail maynmarرپورٹ کے مطابق ان پانچ صحافیوں پر ایک فوجی تنصیبات میں کیمیکل ہتھیاروں کی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے اور سرکاری رازوں کو برملا کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ میانمار کے مقامی اخبار نیو لائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ میانمار کے ان پانچ صحافیوں نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ملک کی ایک فوجی تنصیبات میں کیمیکل ہتھیار تیار کئے جاتے ہیں۔ صحافیوں کی اس رپورٹ کے شا‏ئع ہونے کے بعد میانمار کی حکومت نے صحافیوں کے دعو‎ؤں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان فوجی تنصیبات میں کسی بھی طرح کے کیمیکل ہتھیار تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے ساتھ ہی میانمار کے صدر کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button