دنیا

غیرملکی فوجیوں کو افعان شہریوں کو گرفتار کرنے کا حق نہیں

hamidkirzaiحکومت افغانستان نے کہا ہے کہ اس ملک میں تعینات غیر ملکی فوجیوں کو، افغان شہریوں کو گرفتار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے پریس دفتر نے آج ایک بیان میں اعلان کیا کہ کل رات کو افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی سربراہی ميں کابل حکام کے ایک اجلاس میں اس امر پر تاکید کی گئی ہے کہ اس ملک ميں تعینات غیر ملکی فوجیوں کو ، فوجی کاروائی انجام دینے ، افغان شہریوں کو گرفتارکرنے اور افغانستان کی سرزمین پر کسی قسم کا انتظامی امور سنبھالنے کا حق نہیں ہے ۔
اسی طرح افغان حکام نے اس امر پراتفاق رائے کیا کہ بگرام جیل کی ذمہ داری، افغان وزارت داخلہ کو سونپ دی جائے اور اس جیل کے قیدیوں کے کیسز کی تحقیقات بھی اس ملک کی عدالت کے ذریعے انجام پائے۔اسی طرح بگرام جیل کے قیدیوں کے کیسز کے جائزے کی خصوصی کمیٹی بھی اپنا کام جاری رکھے گي ۔ حکومت افغانستان نے حالیہ ایک برس ميں ایسے چھ سو پچاس قیدیو ں کو آزاد کیا ہے کہ جن کےبارے میں کافی ثبوت و شواہد موجود نہيں تھے ۔ واشنگٹن ، بگرام قیدیوں کو رہا کئے جانے کا مخالف ہے اور ان کی رہائي کو افغانستان اور امریکہ کی سلامتی کے لئے خطرہ سمجھتا ہے یہ ایسی حالت میں ہےکہ حکومت کابل نےمطالبہ کیا ہے کہ بگرام ميں قید بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button