جموں و کشمیر کی صورت حال

موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت ہندوستان نے محمد افضل گورو کی برسی کے موقع پر کرفیو لگا کر کشمیر میں مظاہروں کی روک تھام کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال کا سا سماں رہا اور تجارتی مراکز بند رہے۔ عام ہڑتال کی کال علیحدگي پسند تنظیموں نے دی تھی۔ محمد افضل گورو پر الزام تھا کہ اس نے دوہزار ایک میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ہندوستانی حکومت نے محمد افضل گورو کو پھانسی دیدی تھی جس کے بعد کشمیر میں بڑے پیمانے پراحتجاج ہوا تھا۔








