ہندوستان: امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج

20 دسمبر, 2013 11:29

india protestہندوستان کی ریاست آندھراپردیش میں بائیں بازو کی جماعتوں کے طرفداروں نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اجتماع کرکے نیویارک میں ہندوستان کی سفارتکار دیویانی کے ساتھ برتے جانے والے ناروا سلوک پر امریکہ کی جانب سے معافی مانگنے کے علاوہ آئندہ اس قسم کی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے سامنے کئے جانے والے اس اجتماع میں مظاہرین نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو پیروں تلے روندا۔امریکہ میں ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری اور اس کی بدن تلاشی کو لیکر ہندوستان میں تمام جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گيا ہے اور سرکاری سطح پر بھی نئی دہلی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرنے کی کوشش کی اور پھر دستیاب نہ ہونے پر ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن سے گفتگو کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ امریکہ اس مسئلے کا پوری گہرائی سے جائزہ لے گا۔جان کیری نے امید ظاہر کی کہ اس مسئلے کی بناء پر ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔قال ذکر ہے کہ امریکہ میں ہندوستان کی سفارتکار کے ساتھ پیش آنے والے اس معاملے پر ہندوستان کی لوک سبھا میں بھی کافی ہنگامہ ہوا ہے۔

4:32 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top