جموں میں ’’خدمات مرجعیت اور نقش ولایت فقیہ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر جموں میں شیعہ فیڈریشن کے زیر انتظام گزشتہ روز کربلا کمپلکس میں ’’خدمات مرجعیت اور نقش ولایت فقیہ‘‘ کے عنوان سے دوسری مرتبہ یک روزہ عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی علماء کے علاوہ بیرون ریاست سے بھی علماء حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام دو نشستوں میں کیا گیا تھا اس کانفرنس میں علمائے کرام نے ائمہ طاہرین(ع) کے بعد دین اسلام کے تئیں خدمات مرجعیت کو بیان کیا اور عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں شیعت کو پہچنوانے، شیعوں کے درمیان انسجام اور استحکام کو مضبوط بنانے میں ولایت فقیہ کا کردار بیان کیا۔
اس موقع پر بیرون ریاست سے تشریف لائے ہوئے علماء حضرات کے علاوہ صوبہ جموں میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے رکن عام حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے بھی خطاب کیا۔








