دنیا

ہندوستان ، پاکستان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

pak indہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان تازہ ترین فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کل شام کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے درمیان کے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ ، جمعرات کی شام کو جموں کے علاقوں ” کاناچاک” اور "آخنور” میں انجام پایا ۔ ہندوستان اور پاکستان نے 2003 ميں ، لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا تاہم فریقین جنگ بندی پراتفاق رائے کے باوجود بسا اوقات جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button