دہشتگردی امن عالم کے لئے خطرہ ،ہندوستان کے صدر کا بیان

ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے فردی اور اجتماعی دہشتگردی کا مقابلہ کئے جانےکی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی، امن عالم کے لئے خطرہ ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے گذشتہ روز ترکی کے دورے سے وطن واپسی پر ان رپورٹوں کی تردید کی کہ نئي دھلی نے ترکی سے ہندوستان و پاکستان کے درمیاں ثالثی کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرنب مکھرجی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مسائل کے حل میں کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کے خلاف ہے۔ ہندوستان کے صدر نے گذشتہ روز انقرہ میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی دین کے پابند نہیں ہوتے اور ترک حکام نے انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں ہندوستان کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔








