دنیا

بنگلہ دیش میں عام سوگ کا اعلان

bangladesh sogبنگلہ دیش میں آٹھ منزلہ عمارت کے گرنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں عمارت گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد179ہوگئی ہے، حادثے کے بعد آج یوم سوگ کا اعلان کیاگیا ہے ۔ دارالحکومت ڈھاکا کے مضافاتی علاقے ساور میں 8 منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں، بدترین حادثے کے سوگ میں آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا،فوجی اہلکار اور ہنگامی امدادی کارکن ابھی تک امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ عمارت میں کئی رہائشی اپارٹمنٹ، ملبوسات کی فیکٹریاں، بینک اور شاپنگ سینٹر بھی قائم تھا۔ ڈھاکا پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button