دنیا

کشمیر کے مذہبی رہنما نے شیخ النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

shikh nimarھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے سعودی عرب کے شیعہ مذھبی رھنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مولانا سبط محمد شبیر قمی نے سعودی شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف سزاۓ موت کا حکم جاری کۓ جانے کی مذمت کرتے ھوۓ انکی فوری رھائی کا مطالبہ کیا ، مولانا سبط محمد شبیر قمی نے آج ایک بیان جاری کرکے اس حکم کو غیر منصفانہ اور غیر انسانی قرار دیتے ھوۓ شیخ باقر النمر سے اپنی ھمدردی کا اظھار کیا ،
اس سے قبل مجلس علماۓ ھند کے سکریٹری مولانا سید جلال حیدر نقوی ، نے بھی سعودی شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف سزاۓ موت سناۓ جانے کی مذمت کی اور امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ سعودی حکومت کے ظلم واستبداد کی علامت قرار دیا، انھوں نے کہا کہ سعودی شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گرفتاری، انکو اور انکے متعلقین کے لۓ سزاۓ موت کا تعین سعودی عرب میں سنی اور شیعہ مسلمانوں کو حاصل مساوی حقوق کے منافی ھے۔
واضح رھے کہ سعودی پولیس نے دس جولائی کو سعودی شیعہ عالم دین ، شیخ باقر النمر کی گاڑی پر مسلحانہ حملہ کرکے انھیں زخمی کرنےکے گرفتار کر لیا ، انکی گرفتاری کے بعد زیادہ شیعہ آبادی والے شہر قطیف میں پہلے زیادہ بد امنی پھیل گئی ھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button