افغانستان میں بم دھماکہ، ۹ افراد جانبحق

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبۂ وردک میں آج صبح ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد مارے گئے ۔بم ایک سڑک پر نصب کیا گيا تھا۔اس بم دھماکے میں 22 افراد بھی زخمی ہوئے جن میں 15 زخمیوں کی حالت نازک بتائي گئي ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکا ایک بس کے راستے میں ہوا۔صوبۂ وردک دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن صوبۂ وردک کے گورنر کے ترجمان نے اس دھماکے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قراردیا ہے۔








