دنیا

میانمار میں مسلمانوں پر جارحیت کے خلاف ہندوستان میں مظاہرہ

mayanmar2ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ڈیموکرٹیک سوسائٹی پارٹی کے ہزاروں  کارکنوں نے میانمار کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈیموکرٹیک سوسائٹی پارٹی کے رہنما حفیظ منصور علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور شدت پسند بڈھسٹوں کی جانب سے انکے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے گذشتہ ایک سال کے دوران مسلمانوں اور انکے مذہبی مقامات پر حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران روہنگیائی مسلمانوں پر شدت پسند بڈھسٹوں کے حملوں میں سینکڑوں مسلمان شہید اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے میانمار کی حکومت کو شدت پسندوں کے جرائم میں برابرکا شریک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں پر جاری تشدد کے خاتمے کےلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button