افغانستان میں امریکی فوجی مسلمان ہوگیا

افغانستان میں ایک امریکی فوجی افسر نے دین مبین اسلام قبول کرلیا ہے ۔
افغانستان میں امریکی فوجی افسر جیمزگرانٹ نے باقاعدہ طور پر افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ایک امریکی فوجی اڈے میں اسلام قبول کرلیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد اس امریکی فوجی افسر نے اپنا اسلامی نام محمد آصف رکھا ہے افغانیوں نے امریکی فوجی افسر کے اسلام قبول کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ اس امریکی فوجی افسر نے کہا ہے کہ اس نے حالیہ ہفتوں میں اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ افغانستان میں اب تک کئی امریکی فوجی مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں ۔








