افغانستان میں مزید 8 غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت

10 دسمبر, 2012 09:10

amricaطالبان نے چار امریکی سمیت مزید 8 غیرملکی فوجیوں اور انکی ایک خاتون مترجم کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے آج کہا کہ طالبان جنگجوؤں نے کل رات صوبۂ پکتیکا کے ارغون ضلع کے وارجانہ علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں امریکی فوج کی ایک خاتون مترجم سمیت چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی دعوی کیا کہ طالبان نے آج ہلمند کےشہر، باباجی کے اسپین مسجد علاقے میں غیرملکی افواج کے ٹینک کو دھماکے سے تباہ کیا جسکے نتیجے میں چار غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے۔

ان دعووں کے بارے میں نیٹو نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

5:53 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔