گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف افغانستان میں مظاہرے جاری

19 ستمبر, 2012 10:27

afghanistan protestافغانستان کے عوام نے آج ایک بار پھر گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا –
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں آج سینکڑوں افغان عوام اور طلباء نے اسلامی مقدسات کے خلاف بنایئ گئ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلال آباد – کابل شاہراہ بلاک کردی – اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرے لگاکر امریکی پرچم کو آگ لگا دی –
گذشتہ روز افغانستان کے صوبۂ قندوز میں بھی امریکہ کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا جسکے دوران مظاہرین اور سیکوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے –

1:51 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔