افغانستان :سعودی نواز طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں 5 شیعہ ذبح

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق افغانستان میں سعوی نواز طالبان دہشت گردوں نے 5شیعہ ہزارہ مومنین کو بے دردی سے سے ذبح کرکے شہید کردیا گیا۔یہ سانحہ بدھ کے روز پیش آیا ،بدنام زمانہ وحشی دہشت گردطالبان نے 23 جولائی کو پانچ شیعوں کا اغواء کیا تھا ۔جن کا آج بدھ کے روزذبح کر کے شہید کردیا ہے ۔شہید ہونے والے مومنین میں 4 کا تعلق جاغوری جبکہ ایک کا تعلق وارس سے تھا ۔طالبان دہشت گرد ایک طویل عرصے سے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی مین ملوث ہیں ۔لیکن عالمی برادری ،عالمی ادارے اور حقوق انسانی کی تنظیمیں اس کے خلاف خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں








