مسلمانوں کے خلاف مغربي سازشوں سے ہوشياري پر زور

ہندوستان کي مسلم شخصيات اور دانشوروں نے دنيا بھر ميں مسلمانوں کے خلاف جاري مغربي سازشوں اور ان کے سد باب کے طريقوں کا جائزہ
ليا-
نئي دہلي ميں منعقد ہونے والے ايک اجلاس ميں سيکڑوں کي تعداد ميں سياسي و سماجي کارکنوں اور دانشوروں نے شرکت کي ـ اجلاس کے مندوبين نے اسلام دشمن طاقتوں بالخصوص امريکا اور ديگر مغربي ممالک کي سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کے باہمي اتحاد کي ضرورت پر زور دياـ
اس اجلاس کے موقعے پر مسلمان رہنما محمد ادريسي نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ دشمن کي سازشوں کي طرف سے ہوشيار رہيں –








