انڈیا؛ میں عراق میں ہونے والے زائرین پر حملوں کے خلاف احتجاج

16 جون, 2012 12:20

indian-shia-protest-againstآل انڈیا شیعہ حسینی فنڈ کی مجلس عاملہ کا ایک احتجاجی جلسہ حسین اعظم کاظمی کی صدارت میں عراق میں مختلف مقامات پر زائرین پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف منعقد ہوا۔
جلسے میں جنرل سیکریٹری سید حسن مہدی نے ان حملوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین پر دو مقامات پر حملے کئے جارہے ہیں جن میں پاکستان سے زیارت کے لئے جانے والے شیعہ حضرات کی بسوں پر حملے کر کے ان کو ہلاک کیا جارہا ہے دوسرے عراق میں کربلا ، نجف اور دیگر مقامات پر دہشت گرد یہ حملے کر رہے ہیں۔

جلسے میں ایثار الحسن نے کہا کہ القاعدہ، طالبان اور لشکر طیبہ وغیرہ شیعوں پر مسلسل حملے کر کے اپنی شیعہ دشمنی نکال رہے ہیں۔

جلسے میں عراق میں ہوئے حملوں میں شہید زائرین کے لئے سورۂ فاتحہ سے ایصال ثواب کیا گیا۔ سراج الحسن، حسین ضامن نقوی، صابر عباس نے بھی جلسے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

4:09 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔