قندھار:طالبان دہشت گردوں کی سفاکیت۔۔۔ گیارہ شیعہ مظلوموں کے سر تن سے جدا

افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان دہشت گردوں نے گیارہ شیعہ مظلوموں کے سر تن سے جدا کر کے سفاکانہ طریقے سے شہید کر دیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید کئے جانے والے گیارہ شیعہ افراد کے جسم بغیر سروں کے منگل کے روز صوبہ قندھار کے شمالی علاقے ضلع ارزگن میں ملے تھے جبکہ جمعہ کے روز گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کو ان گیارہ شیعہ مظلومین کے سر بھی جو کہ تن سے جدا تھے مل گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ شیعہ افراد کے قتل میں مقامی طالبان دہشت گرد گروہ ملوث ہیں جو کہ ماضی میں بھی اس طرح کی سفاکیت اور بر بریت سے مظلوم اور نہتے شیعہ افراد کو شہید کرتے رہے ہیں،واضح رہے کہ افغانستان کی کل آبادی 30ملین ہے جس میں ہزارہ قوم 15فیصد ہے،اور مسلسل کئی برسوں سے طالبان دہشت گردوں کے عتاب میں ہے۔
طالبان دہشت گرد جو کہ 1990ء سے 2001ء تک افغانستان میں قابض رہے اور اس دور حکومت میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کو بیہمانہ تشدد اور بربریت کا نشانہ بناتے رہے تاہم اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیاہے۔








