سعودی عرب میں جنت البقیع اور دیگر مذھبی مقامات کے معاملے میں حکومت ھند مداخلت کرے

19 مئی, 2010 09:55

baqiال انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند سے سعودی عرب میں جنت البقیع اور دیگر مذھبی مقامات کے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
 بھاگلپور ال انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند سے سعودی عرب میں جنت البقیع ، جنت المالا رسول اللہ اور ان کے خاندان کے تمام بزرگوں سے متعلق مذھبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سعودی عرب کی حکومت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا
بورڈ نے کہا : یہ مقامات کروڑوں مسلمانوں کی عقیدت سے تعلق رکھتے ہیں او انکا انھدام یا انہیں کسی بھی طرح سے ضرر پہونچائے جانے سے اس ان کروڑوں مسلمانوں میں نے چینی پھیلنا فطری بات ہے اس لئے ھم حکومت ھند سے ان معاملات میں مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں
بھاگلپور میں منعقدہ اپنی دوسری بڑی کانفرنس کے انعقاد پر علماء ومشائخ بورڈ نے حکومت ھند کو بھیجے اپنے 21 نکاتی میمورنڈم میں کہا : سعودی عرب کے صدر مفتی عورتوں اور مردوں کو حج اور عمرہ کے موقع پر اپنے ائین پرعمل کرنے پرزور دیتے ہیں اورمجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ھم ان وھابی کوششوں کے سخت مخالف ہیں اور حکومت ھند سے اس معاملے میں بھی مداخلت کے خواھاں ہیں
علماء ومشائخ بورڈ نے اپنی تجویز میں کہا : مسلمانوں کے نام پر سرکاری تنظیموں میں 80 فیصد تنظیموں پر وھابی افراد چھائے جارہے ہیں اورکثیرمقدار میں مسلمانوں کا حصہ بھی وھابی مسلمان ہڑپ لے رہے ہیں حکومت ھند اس جانب بھی خاص توجہ دے

7:44 صبح مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔