ھندو تنظیموں پرپابندی لگائی جائے. کلب جواد نقوی

حجت الاسلام مولانا کلب جواد نقوی نے ان ھندو تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جنکا نام ملک مں ہوئے کئی دھماکوں میں ایا ہےانہوں نے مزید کہا : اتحاد مسلمانوں کے نجات کا واحد حل او راستہ ہے اقتدارمیں مناسب نمائندگی کے لئے مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا
انہوں نے مسلمانوں کو خطاب کرکے کہا : مسلم اتحاد کو وقت کی ضرورت سمجھیں اور وہ متحد ہوکر رہیں گے تو سچر کمیٹی کے سفارشارت کی بنیاد پر ریزرویشن بھی لے لیں گے
اس پریس کانفرنس میں خالد رشید نے کہا : جیسا کہ اسلام اور قران نے بتایا ہے ھمیں اپس میں بھائی چارگی کی فضا قائم کرنی چاھئے
انہوں نے دھشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ھمیں خود کش حملے کی مذمت کرنی چاھئے اور علماء کو اس میں اگے اکر اس گھنونی سیاست کے خالف فتوے دینے چاھئے








