سعودی عرب

سعودی جوانوں میں انتہا پسندی کی اہم وجہ بچوں پر تشدد ہے

intehaسعودی عرب میں سماجیات کے ماہر نے کہا ہےکہ بچوں کے ساتھ تشدد آمیز برتاؤ جوانی میں ان کے مسلح گروہوں میں شامل ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ براثا نیوز نے سماجیات کے ماہر خالد الحلیبی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب میں بچوں کے ساتھ تشدد آمیز اور شفقت سے عاری برتاؤ، نوجوانوں میں انتہاپسندی اور تکفیری نظریات اور مسلح گروہوں میں شمولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ الحلیبی نے مزید کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب میں 45 فیصد بچے گھریلو تشدد کا شکار ہوتے ہیں اور یہی بچے جوانی میں مہر و محبت سے عاری ہوجاتے ہیں اور ان کا رحجان جرائم اور دہشتگردی کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ سعودی عرب کے سماجی امور کے ماہر نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ سعودی عرب کے گھرانوں میں مردوں کی حاکمیت قائم ہے اور کنبے کے دیگر افراد اس رحجان کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں اور یہی امر معاشرے میں تشدد کو ہوا دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button