سعودی عرب
سعودی عرب کے علاقے پرتین مارٹر گولے داغے گئے
سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے سرحدی علاقوں میں عراق سے تین مارٹر گولے داغے گئے ہيں ۔ ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سرحدی محافظ نے کل کہا کہ یہ گولے عرعر نامی علاقے ميں ایک رہائشی کمپلکس کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی عرب کے اس سرحدی محافظ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہيں ۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب شام اور عراق میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے ۔