تکفیری فتنے کا بانی خود تکفیریت کے نشانے پر، سعودی عرب میں 2 خودکش دھماکے

05 جولائی, 2014 11:55

saudia takfiriدنیا بھر میں امریکی ایماء پر تکفیری فتنہ پھیلانے والا سعودی عرب خود بھی تکفیری دہشتگردوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں دو خودکش حملوں کی اطلاعات ہیں۔ العربہ ٹی وی کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے اس وقت خود سے باندھے ہوئے بم کو بلاسٹ کر دیا جب ان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے محاصرے میں لے لیا یہ حملہ آور سرکاری عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ خودکش بمباروں کا تعلق تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے ایک سرکاری عمارت میں ہوئے، لیکن ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں نیز یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ سرکاری عمارت کس محکمے کی ہے۔

6:41 صبح جولائی 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔