مجلسِ علماء مکتب اہلبیت اور آئی ایس او پاکستان کا مشترکہ اجلاس، علماء اور نوجوانوں کے مضبوط ارتباط پر زور

30 ستمبر, 2026 18:59

شیعیت نیوز : مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسنین عباس گردیزی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کی قیادت میں دونوں تنظیموں کی مرکزی کابینہ کے درمیان ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست میں علمائے کرام اور نوجوانوں کے درمیان مؤثر اور مضبوط ارتباط کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی طیاروں کی پروازیں تاحال جاری، کتائب حزب اللہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوانوں کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے علمائے کرام سے مسلسل رابطہ اور رہنمائی ناگزیر ہے، کیونکہ روحانیت سے دوری معاشرے میں بے دینی کے رجحانات کا سبب بن سکتی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی تنظیمی و انقلابی شناخت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطِ امامؒ و رہبری کے موضوع پر خصوصی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جن کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے علماء کرام سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

شرکاء نے شیعہ تنظیموں کے درمیان باہمی ارتباط، تعاون اور اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر عالمِ اسلام، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران، محورِ مقاومت اور مملکتِ خداداد پاکستان کی سلامتی، سربلندی اور ملتِ اسلامیہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

8:06 شام ستمبر 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔