سعودی عرب

آل سعود کا ظلم جاری، چوبیس افراد کو قید کی سزا

alsaudآل سعود کی عدالت نے چوبیس افراد کو حکومت مخالف کاروائيوں میں ملوث ہونے کے الزام میں قید کی سزا سنائي ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جدہ میں ایک عدالت نے چوبیس افراد کو بلوؤں، ہڑتالوں اور تشدد پر اکسانے کےالزام میں چار مہینوں سے پانچ برسوں تک قید کی سزا سنائي ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سیاسی قیدی قید و بند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ ان قیدیوں کو برسوں سے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ سعودی عرب نے جو کہ شام اور عراق میں تکفیری دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی انسداد دہشتگردی کے نام نہاد قانون کا اعلان کیا ہے جس کے بعد انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ آل سعود کو اب قانونی لحاظ سے شہریوں کو کچلنے کا بہانہ مل گيا ہے۔ آل سعود کے کارندوں کی فائرنگ میں اب تک ا کیس مظاہرین جاں بحق ہوئے ہیں جو پرامن مظاہرے کررہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button