سعودی عرب

سعودی عرب میں پہلا شیعہ وزیر

shai wazir shiaرپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے پارلیمانی امور کے وزیر سعود المتحمی کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ محمد بن فیصل ابوساق کو پارلیمانی امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔ واضح رہےکہ محمد بن فیصل ابو ساق کا تعلق شیعہ مذہب سے ہے۔ وہ فوجی ہیں اور سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کی وزارت میں وہ میجر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ اور اس سے قبل وہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ نے نائب وزیر دفاع خالد بن بندر کو ان کی تقرری کے صرف پینتالیس دنوں کے بعد ہی برطرف کردیا تھا جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ عراق اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت دفاع میں مزید تبدیلیاں آنے والی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button