سعودی عرب

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔۔! دہشتگرد سعودی عرب میں بھی داخل ہوگئے

abu bakar3عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش عراق کے بعد اب سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے سعودی سرحدی علاقے عرعر پر قابض ہوگیا ہے۔ الحیات نیوز پیپر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں موجود دہشت گرد گروہ داعش کے دستے جو کہ پہلے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر حملہ کر رہے تھے اب انہوں نے سعودی عرب کا رخ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش کے دہشتگرد عراقی مغربی صحرا عبور کرکے سعودی عرب کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور شہر عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔ ایران اور شام نے ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ممالک سے بارہا کہا تھا کہ آگ بھڑکانے والے ممالک یاد رکھیں کہ ایک دن یہ آگ انہیں بھی جلائے گی اور یہ بات اب سچ ثابت ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button