سعودی عرب

شاہ عبداللہ کی چار بیٹیاں نظربند

4girlسعودی بادشاہ کی چارلڑکیوں کو باپ کی پالیسیوں پرتنقید کے جرم میں گھر میں قید کر دیاگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کی بیٹی سحر، جواہر، ھلا، اور مھا نے الزام لگایا ہے کہ وہ اور ان کی دو بہنوں کو بارہ سال پہلے قیدکیاگیا تھا۔ بادشاہ کی لڑکیوں کو کسی سے ملنے، کچھ خریدنے ، ڈاکٹر سے ملنے یا شادی کرنے کی اجازت نہيں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ان چاروں لڑکیوں کی اردنی نژاد ماں جو شاہ عبداللہ سے الگ ہوچکی ہے اس وقت لندن میں زندگی گذار رہی ہے، اپنی بیٹیوں کو گھر میں قید کئے جانے کےخلاف لندن میں سعودی سفارتخانے کے سامنے دھرنے پر بیٹھی ہے۔
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی لڑکیوں کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ ، عدالت اور امریکی صدر کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن اس کا کوئي نتیجہ نہيں نکلا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button