سعودی عرب

سعودی عرب دہشتگردوں کی ٹریننگ کر رہا ہے

saudia terorعراق کے صوبہ المثنی میں صوبائي سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق سے ملحقہ سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ فریق فوین نے آج ریڈیو مربد سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب عراق میں بدامنی پھیلانے کے لئے اپنے سرحدی علاقوں ام الحیران اور حفر الباطن میں دہشتگردی کے کیمپوں میں تکفیریوں کو ٹریننگ دے رہا ہے جو عراق آکر داعش سے ملحق ہورہے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کے جنوبی علاقے میں پولیس نے ہتھیاروں کی بڑی کھیپیں پکڑی ہیں جو سعودی عرب سے عراق میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے لئے بھیجی گئي تھیں۔ واضح رہے سعودی عرب، قطر اور ترکی عراق میں جاری دہشتگردی کے بنیادی حامی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button